اہم ترین خبریںیمن

جارجین مختلف بہانوں سے یمن کی تقسیم کے درپے ہیں، عبدالعزیز بن حبتور

شیعیت نیوز: یمن کی قومی نجات جکومت کے وزیراعظم عبدالعزیز بن حبتور نے کہا ہے کہ امریکہ و سعودی عرب ہمارے ملی اتحاد کے خلاف منظم سازشوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جارحین، یمن کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار کل دوپہر کے وقت کیا۔ عبدالعزیز بن حبتور نے کہا کہ یمنی عوام میں تاریخی بنیاد پر قومی، سماجی و ثقافتی ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور کسی طور بھی اس ہم آہنگی کو پاوں تلے روندا نہیں جا سکتا۔

واضح رہے کہ صنعاء میں قائم قومی حکومت، یمن کی مقاومتی تحریک انصار اللہ سے وابستہ ہے اور یمن کے بیشتر علاقوں کا کنٹرول انہیں کے پاس ہے۔

صنعاء حکومت کے سربراہ نے کہا کہ جارح امریکہ و سعودی عرب، ان کے ایجنٹ اور غدار افراد ہمارے قومی اتحاد کے خلاف سازشوں کا تانہ بُن رہے ہیں۔ مذکورہ عناصر مختلف بہانوں سے یمن کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ یمن آج خطے میں امریکی و صیہونی منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک مضبوط اکائی میں بدل چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حسن نصراللہ ہمیں جنگ کے دھانے تک لا رہے ہیں، صیہونی انٹیلی جنس کا ردعمل

دوسری جانب یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے گزشتہ سوموار کو سعودی عرب کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اب اِس ملک کو باور کر لینا چاہئے کہ ریاض کی سلامتی و استحکام یمن کی سلامتی و استحکام پر منحصر ہے۔

مہدی المشاط نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کو یمن کے بحران کے حل سے کوئی دلچسپی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ یمنی ملازمین کی تنخواہیں ادا کی جائیں حالانکہ سعودی عرب اس مسئلے کا پوری طرح ذمے دار ہے۔ ہم نے اس سلسلے میں امریکی حمایت یافتہ کمپنیوں کو بھی خبردار کیا ہے۔

یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے کہا کہ یمن کی انسانی صورت حال کے حل میں امریکہ کی جانب سے رکاوٹیں ایجاد کرنے پر صنعاء کا صبر جواب دے سکتا ہے۔

انہوں نے صراحت کے ساتھ کہا کہ اب کوئی بھی بحران صرف یمن پر ہی اثر انداز نہیں ہو گا بلکہ تمام سازشی عناصر کو ان نقصانات کو اٹھانے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button