مشرق وسطی

بحرینی معروف شیعہ عالم دین شیخ محمد سنقور گرفتار

شیعیت نیوز: بحرین میں جامع مسجد امام صادق علیہ السّلام کے خطیب شیخ محمد سنقور کو آل خلیفہ کے حکام نے گرفتار کر لیا ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق بحرینی معروف شیعہ عالم دین جامع مسجد امام صادق علیہ السّلام کے خطیب شیخ محمد سنقور کو الدراز نامی شہر سے آل خلیفہ کے حکام نے گرفتار کرلیا ہے تاہم ان کی گرفتاری پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ جامعه الوفاق بحرین نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیخ محمد سنقور کی گرفتاری سے قبل لکھا تھا کہ آل خلیفہ کی فوج نے شیخ محمد سنقور کے گھر کو گھیرے میں لے کر ان کے وارنٹ گرفتاری حوالے کر دیئے ہیں۔

جامعه الوفاق بحرین کے رہنما مجید میلاد نے کہا ہے کہ شیخ محمد سنقور ایک عظیم علمی اور اجتماعی شخص ہیں۔ ہم ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں مزید تین شیعہ نوجوانوں کو سزائے موت دے دی گئی

دوسری جانب بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی نے اپنے صیہونی ہم منصب ایلی کوھن کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی۔

اس گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ دلچسپی کے موضوعات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اس ٹیلیفونک مشاورت میں مشرق وسطیٰ کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

قابل غور بات یہ ہے کہ بحرین اور اسرائیل کے ڈپلومیٹک سربراہان نے خطے میں امن و استحکام کے لئے مشترکہ اقدامات کرنے پر زور دیا، حالانکہ صیہونی حکومت خود علاقائی امن کے لئے خطرہ ہے۔

یاد رہے کہ ستمبر 2020ء میں امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرامپ کے دور صدارت میں بحرین اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کی بحالی کا معاہدہ انجام پایا تھا۔ بحرینی حکومت کے اس اقدام سے بحرین کے انقلابی حلقوں اور امت مسلمہ میں غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button