دنیا

جی ٹونٹی اجلاس ، پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر ہائی الرٹ جاری

شیعیت نیوز: جی ٹونٹی اجلاس کے پیش نظر ایل او سی سے متصل علاقوں پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے تاکہ اجلاس کو محفوظ رکھا جائے۔

معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر فوج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے پیش نظر پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر ہائی الرت جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سرحد پر مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر گزر رکھی جارہی ہے اور ملک دشمن عناصر کی طرف سے کسی بھی ناموافق کوشش کو ناکام بنانے کے لئے فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کے ساتھ مشترکہ گشت بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تہران، مزاحمتی محاذ کی شخصیات پر اردو میں کتابوں پر فکری سیمینار کا انعقاد

بھارت کے دفاعی ذرائع نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول میں اگلی چوکی پر تعینات فوجی اہلکار دن رات نظر گزر رکھے ہوئے ہیں تاکہ سرحد پار سے کوئی بھی ایل او سی کو پار نہ کر سکے۔

انہوں نے بتایا کہ جی ٹونٹی اجلاس کے پیش نظر ہم انتہائی مستعد ہیں کیونکہ عسکری پسندوں نے دراندازی کرکے کشمیر میں داخل ہونے کے ارادارے ترک نہیں کئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وادی میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے کشمیر کے 350 کلومیٹر سرحد پر چوکسی بڑھائی گئی ہیں۔

دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ سرحدوں پر تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔

دریں اثنا جمعہ کے روز پونچھ میں ایل او سی کے نزدیکی علاقوں کو بھارتی فورسز نے محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button