سعودی عرب

امن کیلئے تمام فریقین سنجیدہ ہیں، سعودی سفیر محمد آل جابر

شیعیت نیوز: یمن میں سعودی سفیر محمد آل جابر نے ایک انٹرویو میں کہا ریاض کی کوشش ہے کہ یمن کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مذاکرات کی میز پر لائیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار فرانس نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔

محمد آل جابر نے کہا کہ آٹھ سال قبل شروع ہونے والی جنگ کے اختتام کے لئے تمام یمنی فریقین سنجیدہ ہیں لیکن مذاکراتی عمل کافی مبہم ہے اور ان کے درمیان بلا فاصلہ گفتگو کے لئے کوئی تاریخ یا طریقہ کار طے نہیں۔

سعودی سفیر نے صنعاء کا دورہ کرنے کے ایک ماہ بعد کسی بھی چینل کو پہلی بار اپنا انٹرویو دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک کچھ بھی مشخص نہیں۔ لیکن ہمیں اس بات کی امید ہے کہ خدا کے فضل و کرم سے کم ترین وقت میں یمن کے بحران کو حل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی سپاہ پاسداران کے خلاف سویڈش پارلیمنٹ کی کارروائی پر ایران کا ردعمل

محمد آل جابر نے یمن کے امن مذاکرات میں اپنے سعودی عرب کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ ریاض خود کو ایک ثالث سے زیادہ سمجھتا ہے اور حوثیوں و مستعفی حکومت کے درمیان معاہدے میں سہولت کاری کی کوشش کر رہا ہے۔

محمد آل جابر نے کہا کہ سعودی عرب کے یمنیوں کے تمام طبقوں خصوصاََ حوثیوں کے ساتھ تعلقات ہیں۔ ریاض ان تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے موجودہ مسائل کا جائزہ لینے کے لئے یمن کے تمام فریقین کو مذاکرات کی میز پر لے آئے گا۔

یہ خیالات ایسے وقت میں سامنے آ رہے ہیں جب انصار الله کے حکام بارہا کہہ چکے ہیں کہ وہ صرف ریاض کے ساتھ مذاکرات پر بیٹھنے کو تیار ہیں کیونکہ ہم سعودی اتحاد سے وابستہ عدن حکومت کو تسلیم نہیں کرتے اور نہ ہی ان سے بات چیت کے لئے تیار ہیں۔

صنعاء کے حکومتی حکام کے مطابق، سعودی عرب ثالث کے طور پر اپنا کردار ادا نہیں کر سکتا بلکہ وہ اس آٹھ سالہ جنگ کا اصلی ترین فریق ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button