ایران

ایرانی سپاہ پاسداران کے خلاف سویڈش پارلیمنٹ کی کارروائی پر ایران کا ردعمل

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاسداران انقلاب کے حوالے سے سویڈش پارلیمنٹ کے اقدامات کو ایران کے دہشت گرد اور مسترد شدہ عناصر کے زیر اثر قرار دیتے ہوئے سویڈن کو خبردار کیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے لیے ہونے والے جال میں پھنسنے سے گریز کریں اور سویڈن کے قومی مفادات اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو ایرانی قوم کے دشمنوں کے مفادات کے لیے قربان نہ کریں۔

یہ بات ناصر کنعانی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کےخلاف سویڈش پارلیمنٹ کے غیر دانشمندانہ اقدام کے ردعمل میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایک حکومتی ادارہ ہے جس کو ایران میں ایک سرکاری اور قانونی شناخت ہے جو ایران کے آئین سے ماخوذ ہے اور مسلح افواج کے دیگر عناصر کے ساتھ مل کر ملک کی قومی اور سرحدی سلامتی کے تحفظ کی ذمہ دارہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین میں بدامنی سے اسرائیل کا امن بھی خطرے میں پڑ جائے گا، ایمن الصفدی کا انتباہ

ناصر کنعانی نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایران کی قومی سلامتی اور ارضی سالمیت کے دفاع کے ساتھ ساتھ ایک دہائی سے زائد عرصے سے تکفیری اور داعش کی بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے اور ایرانی عوام اور خطی ممالک ہرگز ایران کے اس تعمیری کردار کو فراموش نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے مسترد شدہ اور دہشت گرد عناصر کے زیر اثر سویڈن کی پارلیمنٹ کا اقدام ایک ایران مخالف اور غیرقانونی اقدام ہے جو بین الاقوامی قوانین کے معیارات اور اصولوں کے خلاف ہے ۔

ایرانی وزارت خارجہ نے سوئد کی اس کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سویڈن کو خبردار کیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے لیے ہونے والے جال میں پھنسنے سے گریز کریں اور سویڈن کے قومی مفادات اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو ایرانی قوم کے دشمنوں، صہیونی کی نسل پرست حکومت کے مفادات کے لیے قربان نہ کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button