غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، مزید چھ فلسطینی شہری شہید

11 مئی, 2023 11:57

شیعیت نیوز: فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے الگ الگ حصوں پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں کل بدھ کو مزید چھ فلسطینی شہری شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے غزہ پر حملے کے نتیجے میں ایک شہری کی شہادت اور 4 دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ متاثرین کو غزہ کے الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں منتقل کیا گیا ہے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ کل صبح سے اب تک ہونے والی جارحیت میں مرنے والوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے، جن میں 5 بچے اور 4 خواتین شامل ہیں۔ زخمیوں کی تعداد 64 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پرحملوں میں امریکی ساختہ اسلحہ استعمال کیا جا رہا ہے، اسلامی جہاد

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی قابض فوج کے طیاروں نے کل دوپہر سے شام تک 50 سے زائد حملے کیے، جن میں سے بیشتر غزہ کی پٹی کے الگ الگ علاقوں میں زرعی زمینوں میں کیے گئے۔ ان حملوں میں چھ فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

قبل ازیں شہید ابو علی مصطفیٰ بریگیڈز نے شہداء کے خون کا بدلہ اور جرائم کے جواب میں آپریشن ’’حریت پسندوں کا‘‘ کا مقابلہ کےعنوان سے اپنا قومی فریضہ ادا کرتے ہوئے میزائل اور آرٹلری یونٹس سے اپنے 4 بہادر مجاہدین کی شہادت کا اعلان کیا۔ یہ چاروں مجاہدین بزدل صہیونی دشمن کی بمباری میں شہید ہوگئے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہداء میں خان یونس کے محمد یوسف ابو طعیمہ، شہید علا ماہر ابو طعیمہ ،رفح سے شہید ایمن کرم صیدم شہید علم سمیر عبدالعزیزشامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ہمارے بہادرمجاہدین کا خون گرتا ہے ہم ان سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم مزاحمت جاری رکھیں گے اور ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، قابض صیہونی ریاست دشمن کو فلسطینیوں کے قتل عام کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

7:37 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top