اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ پرحملوں میں امریکی ساختہ اسلحہ استعمال کیا جا رہا ہے، اسلامی جہاد

شیعیت نیوز: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے اس بات کا اعادہ کیا کہ رہائشی عمارتوں پر بمباری کی پالیسی دشمن کو فتح نہیں دے گی اور آنے والے حملے اس کی کمزوری اور شکست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کمانڈر علی غالی کی شہادت سے راکٹوں کے حملے بند نہیں ہوں گے۔

القدس بریگیڈ جنگ کی آگ پھیلانے اور اس کا دائرہ وسیع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

فلسطین میں اسلامی جہاد تحریک نے جمعرات کے روز ایک پریس بیان میں زور دے کر کہا کہ دشمن نہتے لوگوں کے خلاف اپنے جرائم جاری رکھے ہوئے ہے۔ دشمن کواس کی قیمت چکانا پڑے گی۔

اسلامی جہاد نے کہا کہ صہیونی ریاست گھروں اور اپارٹمنٹس میں محفوظ مقامات کو تباہ کن امریکی ساختہ میزائلوں سے نشانہ بنا رہی ہے۔ خان یونس کے حمد ٹاؤن میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین افراد شہید ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی مزاحمت کی جانب جوابی کاروائی ، اب تک اسرائیل پر 100 سے زائد راکٹ داغے گئے

مزاحمتی کمانڈر علی حسن غالی ’’ابو محمد‘‘ جو اپنے بھائی اور بھتیجے کے علاوہ اپنی بہن کے گھر پر موجود تھے۔

اسلامی جہاد نے تین شہیدوں کمانڈر علی حسن غالی، ان کے بھائی محمود غالی، اور ان کے بھتیجے محمد عبد الجواد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کوہمارے شہداء کے خون کا حساب دینا ہوگا۔

دوسری جانب اسلامی جہاد فلسطین نے جنگ بندی کے لئے تین شرطوں کا تعین کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، مصر کی ثالثی میں جنگ بندی پر ہونے والے مذاکرات کے باوجود، صیہونیوں کی مسلسل جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ موجودہ صورت حال کے پیش نظر استقامتی محاذ نے اعلان کیا ہے کہ کچھ شرطوں کے پورے ہونے کی صورت میں ہی گولہ باری کا سلسلہ بند کیا جائے گا۔

اسلامی جہاد فلسطین کے بیان کے مطابق، صیہونی قید میں شہید ہونے والے شیخ خضرعدنان کا جسد خاکی فلسطینیوں کے حوالے کرنے، غرب اردن میں فلسطینیوں کی ٹارگیٹ کلنگ بند اور آئندہ ہفتے بیت المقدس میں ہونے والے صیہونیوں کے فلیگ مارچ پر پابندی عائد کرنے کی صورت میں ہی استقامتی محاذ کے راکٹ حملے بند کئے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button