سعودی عرب

شاہ سلمان کا بشار اسد کو عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شام کے صدر بشار اسد کو عرب لیگ کے آئندہ سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت نامہ بھیجا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بشار اسد کو دعوت دی ہے کہ وہ جدہ میں ہونے والے عرب لیگ کے آئندہ سربراہی اجلاس میں شرکت کریں ۔ سعودی عرب کے بادشاہ کا یہ سرکاری دعوت نامہ اردن میں سعودی عرب کے سفیر نائف السدیری نے شام کے صدر کو پیش کیا۔

شام کے صدر بشار اسد نے بھی اس ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں عرب لیگ کے آئندہ سربراہی اجلاس سے عرب ممالک کا تعاون مضبوط ہو گا اور اس میں فروغ آئے گا۔

واضح رہے کہ عرب لیگ نے اس تنظیم میں شام کی رکنیت بارہ سال تک معطل رکھنے کے بعد حال ہی میں بحال کر دی ہے جس کے بعد سعودی بادشاہ نے شام کے صدر کو یہ دعوت نامہ بھیجا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کی تباہی کا پیش خیمہ قریب ہے، شیخ نعیم قاسم کا بیان

دوسری جانب سعودی عرب اور شام نے آپس میں سفارتی سرگرمیاں شروع کر دیں۔

سانا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں سعودی عرب کی سفارتی سرگرمیاں شروع ہونے کے بعد شام نے بھی ریاض میں اپنا قونصل خانہ کھول دیا ہے۔

شام کی وزارت خارجہ میں ایک باخبر ذریعہ نے بتایا کہ دونوں ممالک کے عوام کی ایک دوسرے سے وابستگی اور دونوں ملکوں کے عوام کی عرب ممالک کے ساتھ باہمی روابط کی تقویت کے پیش نظر شام کی حکومت نے سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا فیصلہ کیا تھا۔

سعودی عرب اور شام کے مابین سفارتی تعلقات، شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد کے گزشتہ ماہ جدہ کے دورے کے بعد بحال ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button