اہم ترین خبریںلبنان

صیہونی حکومت کی تباہی کا پیش خیمہ قریب ہے، شیخ نعیم قاسم کا بیان

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے گزشتہ روز غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کے جرائم میں اضافہ اس کے خاتمے کا پیش خیمہ ہے اور ہم مزاحمت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے منگل کی صبح غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے بارے میں کہا کہ صیہونیوں کے وحشیانہ جرم سے جو تحریک جہاد اسلامی کے متعدد رہنماؤں، خواتین اور بچوں کی شہادت کا سبب بنی ہے، اس حکومت کی بزدلی اور نفرت کا پتہ چلتا ہے، جس کا مقابلہ کرنا چاہیے اور یہ صیہونی حکومت کے جرائم اور اس کی تباہی کا پیش خیمہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : طاقت کا توازن مغرب سے مشرق کی جانب تبدیل ہو رہا ہے، ایرانی چیف آف اسٹاف

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ہم فلسطینی تنظیموں اور تحریک جہاد اسلامی کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں اور صیہونی حکومت کے جرم کا جواب دینے کے لیے مزاحمت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے منگل کی رات فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی سے وابستہ سرایا القدس کے تین کمانڈروں کو ان کے اہل خانہ سمیت شہید کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی مزاحمت کی طرف سے اٹھائے جانے والے ہر اقدام کی حمایت کریں گے، تحریک حزب اللہ

صیہونیوں نے آج صبح جنین کے قریب واقع قصبے ’’قباطیہ‘‘ پر حملہ کرکے دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ان حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 15 تک پہنچ گئی ہے اور ان شہیدوں میں چار بچے اور چار خواتین بھی شامل ہیں۔ ان حملوں میں کم از کم 20 افراد زخمی ہوئے ہیں، تاہم ان میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button