مقبوضہ فلسطین

غزہ پٹی میں فلسطینی شہداء کی تشییع جنازہ

شیعیت نیوز: غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینی شہداء کی تشییع جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور شہداء سے اظہارِ عقیدت کیا۔

فلسطینی نیوز ویب سائٹ شہاب کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں نے اب سے کچھ دیر پہلے، کل علی الصبح غاصب صہیونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والے شہداء کے جسد خاکی کی تشییع جنازہ اور تدفین کا عمل شروع کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر صیہونی جارحیت کا مل کربھرپور جواب دیا جائے گا، خالد مشعل

گزشتہ روز غزہ پر صیہونی دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سینیئر رکن طارق محمد عزالدین کی اہلیہ نے اپنے شوہر اور دو بچوں کے جلوس جنازہ میں شرکت کی۔

غمزدہ فلسطینی خاتون کی اپنے ننہے جگر پاروں اور محبوب شوہر سے رخصتِ آخر کے دلسوز مناظر نے ہر دیکھنے والے کے دل کو متاثر کیا اور بہت سی نگاہوں میں آنسو بھی اتر آئے۔ یہ خاتون صیہونیوں کے حملے میں زخمی ہو گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق، شہداء کی تشییع جنازہ میں فلسطینی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے غاصب صہیونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونیوں کو انتقام کی آگ میں جلادیں گے، عسکری ونگ القسام بریگیڈ

واضح رہے کہ فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں، آج صبح غزہ میں غاصب صہیونی فوجیوں کی غیر انسانی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ان حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 15 تک پہنچ گئی ہے اور ان شہیدوں میں چار بچے اور چار خواتین بھی شامل ہیں۔ ان حملوں میں کم از کم 20 افراد زخمی ہوئے ہیں، تاہم ان میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button