اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

صہیونیوں کو انتقام کی آگ میں جلادیں گے، عسکری ونگ القسام بریگیڈ

شیعیت نیوز: فلسطینی تنظیم حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے صہیونی حملے میں القدس بریگیڈ کے کمانڈروں کی شہادت پر اسرائیل کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے سخت انتقام لینے کا اعلان کیا ہے۔

المیادین نے خبر دی ہے کہ حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے فلسطینی رہنماوں کی شہادت کو آزادی کی راہ میں معاون قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں تنظیم نے کہا ہے کہ شہدا کا خون فلسیطنیوں کے جذبات کو مزید زندہ کرے گا اور انتقام کی آگ میں اسرائیل کو جلا کر رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان کے شہر قندھار میں دھماکہ، 3 بچے جاں بحق

تنظیم نے مزید کہا ہے کہ فلسطینی عوام اور مقاومتی تنظیموں کو اتنقام لینے کا فن خوب آتا ہے۔

دراین اثناء حماس کے ترجمان حازم قاسم نے صہیونی حملوں پر ردعمل دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے حملوں کا ذمہ دار اسرائیل ہے اور فلسطینی عوام آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اسرائیل ایسے واقعات کے ذریعے ہمارے جذبات کو خاموش نہیں کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر ننگی جارحیت کی مذمت، قابض اسرائیل کا سکون برباد کردیں گے، اسماعیل ھنیہ

الجزیرہ نے صہیونی فوج کے ترجمان کے حوالے سے خبر دی ہے کہ جہاد اسلامی کے رہنماوں کو نشانہ بنانے کے لئے حملے کئے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ کل منگل کو اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں اسلامی جہاد کے کمانڈروں سمیت 15 فلسطینی شہید اور دو درجن سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ ۔ شہید ہونے والوں میں جہاد اسلامی فلسطین کے تین اعلی کمانڈر بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button