دنیا

افغانستان کے شہر قندھار میں دھماکہ، 3 بچے جاں بحق

شیعیت نیوز: افغانستان کے شہر قندھار میں بارودی سرنگ کے ہونے والے ایک دھماکے میں تین بچے جاں بحق ہو گئے۔ دوسری طرف چین نے کینیڈین قونصل جنرل کو ملک بدر کردیا۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار کے سیکورٹی حکام نے اعلان کیا ہے کہ شہر کے پانچویں سیکورٹی زون میں یہ دھماکہ پیر کو ہوا جس میں تین بچے منجملہ دو لڑکے اور ایک لڑکی جان بحق ہو گئی۔ یہ بچے اس وقت جاں بحق ہوئے جب وہ بارودی سرنگ والے مقام پر کھیل رہے تھے۔

افغانستان میں جنگ، جارحیت اور خانہ جنگی کے دور میں بچھائی جانے والی بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں کبھی بھی بے گناہ افغان شہری منجملہ چھوٹے چھوٹے بچے مارے جاتے ہیں ۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کی بنیاد پر گذشتہ تین عشروں کے دوران افغانستان میں تقریبا ستاون ہزار بے گناہ عام شہری مختلف قسم کے دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ صرف گذشتہ سال کے دوران اس قسم کے واقعات میں ایک ہزار افراد جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی اقدامات، انسانیت کو عالمی جنگ کی طرف لے جا رہے ہیں، مہاتیر محمد

دوسری جانب چین نے یہ فیصلہ کینیڈا کی جانب سے گزشتہ روز ہانگ کانگ کے رکن اسمبلی کو دھمکانے کی کوشش پر ایک چینی سفارت کار کو ملک بدر کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا کے غیر اخلاقی اقدام کے ردعمل میں شنگھائی میں کینیڈا کی قونصلر جینیفر لن لالونڈے کو 13 مئی تک ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

یہ معاملہ اُس وقت شروع ہوا جب کینیڈا کے بقول چینی انٹیلی جنس نے ہانگ کانگ میں رکن پارلیمنٹ مائیکل چونگ اور ان کے رشتہ داروں پر نہ صرف پابندیاں عائد کیں بلکہ ان کو قتل کی دھمکیاں بھی دیں۔

چین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے ہمارے اندرونی معاملات میں کسی بھی قسم کی مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button