مقبوضہ فلسطین

فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی افنی حیفتس میں فلسطینیوں کی شہادت پر تعزیت

شیعیت نیوز: صیہونی حکومت کے اس جرم کے جواب میں الاقصی بٹالین نے بھی ایک بیان میں ان دونوں فلسطینیوں کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ شہید ہونے والے یہ دونوں فلسطینی مجاہد، افنی حیفتس صیہونی علاقے پر جوابی فائرنگ کرنے والے عوامل تھے۔

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ کتائب القسام بٹالین نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ قابضین کو اس جرم کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی اور ہم ان شہداء کی قدر اور قابضین کو ان کے نقصان کے دکھ کے مطابق جواب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : غرب اردن کے شہر طولکرم میں صیہونی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید ہوگئے

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے غرب اردن کے شہر طولکرم میں واقع نور شمس کیمپ پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں دو فلسطینیوں کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طولکرم میں فلسطینی مجاہدوں کو صیہونی جارحیت کا نشانہ بنائے جانے سے مزاحمت کی راہ جاری رکھنے کے سلسلے میں فلسطینیوں کاعزم مزید مستحکم ہو گا اور فلسطین کی تحریک مزاحمت کی جانب سے اس قسم کی جارحیت کے جواب میں انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

فلسطین کی تحریک استقامت کے مجاہدین نے غرب اردن کے شہر طولکرم کے جنوب مشرق میں واقع شوفہ قصبے میں افنی حیفتس صیہونی بستی پر صیہونی جارحیت کے جواب میں حملہ کیا اور فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں : الخلیل میں ریلی پر اسرائیلی فوج کا حملہ، القدس سے دو نوجوان گرفتار

جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس سے وابستہ جنین بٹالین نے جہادی کارروائیاں جاری رہنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جارحیت کا مظاہرہ کر کے غاصب صیہونیوں کو سکون سے بیٹھنے کا ہرگز کوئی موقع نہیں ملے گا اور انھیں اپنے کئے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button