مقبوضہ فلسطین

الخلیل میں ریلی پر اسرائیلی فوج کا حملہ، القدس سے دو نوجوان گرفتار

شیعیت نیوز: کل ہفتے کے روز اسرائیلی قابض فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوب میں مسافر یطا میں یہودی آبادکاری اور آباد کاروں کے حملوں کے خلاف نکالی گئی ریلی پر حملہ کیا اور احتجاجی جلوس کو منتشر کردیا۔

الخلیل میں اسرائیلی قابض افواج نے مسافر یطا میں مغایر العبید کے علاقے کے لوگوں اور چراگاہوں پر بستیوں اور آباد کاروں کے بار بار حملوں کے خلاف ریلی نکالی۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں مزاحمتی مارٹر صیہونیوں کے لئے نیا چیلنج بنے ہوئے ہیں، عبرانی اخبار

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے تقریب کے شرکاء کو منتشر کیا اور آباد کاروں کو گاؤں کی چراگاہوں تک پہنچنے کے لیے تحفظ فراہم کیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے صحافیوں کو ریلی کی کوریج سے روک دیا۔

ادھر قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس سے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ اسرائیلی پولیس نے القدس سے ایک نوجوان کو اس کے گھر میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حراست میں لے لیا جس کے بعد دونوں کو نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی کنارے اور یروشلم میں ایک ہفتے کے اندر 241 مزاحمتی کارروائیاں

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا، جن کی شناخت ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔

گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی جب وہ پرانے شہر میں موجود تھے۔ اور ان میں سے ایک کو گرفتار کرنے سے قبل شدید زدوکوب کیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے اپریل کے مہینے کے دوران القدس کے قصبوں اور محلوں میں دراندازی کی جس کے دوران اس نے 14 سے زائد خواتین اور 50 بچوں سمیت 663 شہریوں کو گرفتار کیا۔

القدس سے گرفتار کیے گئے سات فلسطینیوں کوانتظامی حراست کے احکامات جاری کئے گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button