اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غرب اردن کے شہر طولکرم میں صیہونی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید ہوگئے

شیعیت نیوز: غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے غرب اردن کے شہر طولکرم پر وحشیانہ حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غرب اردن کے شہر طولکرم میں واقع نور شمس کیمپ پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں کم از کم دو فلسطینی شہید ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، دونوں شہداء ’’سامر صلاح الشافعی‘‘ کو گردن، سینے اور پیٹ میں گولیاں ماری گئی تھیں اور ’’حمزہ جمیل خریوش‘‘ سینے، پیٹ اور بائیں پاؤں میں گولیاں ماری گئی تھیں اور ایک ویڈیو کلپ میں قابض افواج کی جانب سے دونوں شہداء کے جسموں کے ساتھ بدسلوکی کو دستاویزی شکل دی گئی تھی۔

غرب اردن کے شہر طولکرم میں واقع نور شمس کیمپ پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں ان دونوں فلسطینیوں کی ہونے والی شہادت کے بعد اس شہر میں فلسطینیوں نے عام ہڑتال کی۔

یہ بھی پڑھیں : یہودیوں کے مکروہ عزائم کے خلاف مسجد اقصیٰ میں نفیر عام کی کال

فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اس جارحیت کے نتیجے میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینی جوانوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جن میں ایک صیہونی فوجی پیر میں چوٹ لگنے سے زخمی ہو گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غرب اردن کے شہر طولکرم میں واقع نور شمس کیمپ پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت اور دو فلسطینیوں کی شہادت کے بعد یہ جارح فوجی اس علاقے سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے۔

فلسطین کے اعداد و شمار کے المعطی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ فلسطین کی تحریک استقامت کے مجاہدین نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران غرب اردن کے مختلف علاقوں میں غاصب صیہونیوں کے خلاف دو سو اکتالیس کارروائیاں انجام دیں۔

غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں کو اب تک غزہ اور مقبوضہ جنوبی علاقوں میں ہی فلسطینیوں کی شدید مزاحمت کا سامنا تھا مگر اب غرب اردن کے مختلف علاقوں کے فلسطینی جوانوں کی جانب سے صیہونی جارحیت کا منھ توڑ جواب دیا جا رہا ہے جس سے صیہونی حکام کی نیندیں اڑ گئی ہیں خاص طور سے ایسی صورت میں کہ فلسطینی مجاہدین نے صیہونی فوجیوں کی مسلح کارروائیوں کا جواب ہتھیاروں سے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور فلسطین کی تحریک استقامت کی جوابی کارروائیوں نے صیہونی حکام کو ناکوں چنے چبوا دیئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button