اہم ترین خبریںدنیا

غزہ میں مزاحمتی مارٹر صیہونیوں کے لئے نیا چیلنج بنے ہوئے ہیں، عبرانی اخبار

شیعیت نیوز: عبرانی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ مزاحمتی فورسز سے لڑائی میں غزہ سے ہونے والے مارٹر حملے صیہونیوں کے لئے نیا چیلنج بنے ہوئے ہیں۔

عبرانی اخبار نے رپورٹ دی کہ حال ہی میں غزہ سے صیہونی کالونیوں پر مارٹروں کی بارش ہوئی، جن میں سے بیشتر خطرے کے سائرن بجنے سے پہلے ہی اپنے اپنے ٹارگٹ پر جا لگے۔

یہ بھی پڑھیں : شام کی واپسی کا فیصلہ کل کیا جائے گا، ترجمان جمال رشدی

اس حوالے سے فلسطینی گروہوں کا خیال ہے کہ مارٹر ایک سادہ ہتھیار ہیں جو تیار کرنے اور فائر کرنے میں آسان ہے، جب کہ دشمن کے لئے حملے کے مقام کا تعین اور اسے نشانہ بنانا مشکل ہے۔

فلسطینی مزاحمت نے مارٹر سازی میں مہارت حاصل کر لی ہے، جب کہ اسرائیلی فوج ان مارٹر حملوں کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن ابھی تک اسے کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

حالیہ برسوں میں حماس اور جہاد اسلامی نے غزہ میں بڑی تعداد میں مارٹر گولے بنائے ہیں، ان مزاحمتی فورسز نے دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لئے اسپیشل یونٹس اور فائرنگ بیس بھی تیار کئے ہیں۔ یہ مارٹر گولے ماضی کی نسبت زیادہ دقیق اور مہلک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب نے 7 ممالک کے لیے ای ویزا متعارف کرادیا

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی مخالف فریق کو چند منٹوں میں جواب دینے کی صلاحیت کے باوجود فلسطینی مزاحمتی گروہ اپنے حملے انجام دینے میں کامیاب رہے ہیں۔ اسی بنا پر صیہونی فوج کوشش کر رہی ہے کہ ان مارٹر حملوں کو ناکام بناے کے لئے زمینی حقائق جمع کرے۔

رپورٹ کے آخر میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی بہترین انٹیلیجنس کے باوجود غزہ میں اسلحہ و گولہ و بارود کے سینکڑوں ڈپو ہیں جو صیہونی فوج کے لئے مشکلات کا باعث بنتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button