مغربی کنارے اور یروشلم میں ایک ہفتے کے اندر 241 مزاحمتی کارروائیاں

شیعیت نیوز: فلسطینی علاقوں میں غاصب صہیونیوں کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں 28-04-2023 سے 04-05-2023 کے عرصے کے دوران اضافہ ہوا ہےجب مغربی کنارے اور یروشلم میں مزاحمت کی 241 کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں۔
مغربی کنارے اور یروشلم نے فائرنگ کے 32 ، چھرا گھونپنے اور رون اور کے علاوہ ایک فوجی تنصیب کو نذر آتش کرنے اور 23 مقامات پر یہودی آباد کاروں کےخلاف تصادم کا مشاہدہ کیا گیا۔
ان کاروائیوں میں فائرنگ، پٹرول بم کا استعمال اور شدید جھڑپیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسرائیل کے ایک ڈرون اور صیہونی فوجیوں کی 4 بکتر بند گاڑیوں کو بھی فلسطینی نوجوانوں نے تباہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : شام اور سوڈان کے بارے میں عرب وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس
معطی سنٹر نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فلسطینیوں کی طرف سے یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوج پر سنگ باری کی 69 کارروائیاں کیں، 5 مولوٹوف کاک ٹیلز، ایک جاسوس طیارے کو مار گرانے کے علاوہ 3 دھماکہ خیز آلات کو دھماکے سے اڑا دیا اور 13 مظاہرے ریکارڈ کیے گئے۔
ایک ہفتے کے دوران مغربی کنارے میں 88 مقامات پر تصادم ہوا جب کہ فلسطینیوں نے 4 اسرائیلی گاڑیاں اور فوجی ساز و سامان کو تباہ کیا۔
قابل ذکر ہے کہ اکتیس مارچ سے چھے اپریل تک غاصب صیہونیوں کے خلاف تین سو اڑسٹھ کاروائیاں انجام پائی ہیں، جن میں 4 صیونی ہلاک اور 41 زخمی ہوئے جبکہ اِدھر 11 فلسطینی شہید ہوئے۔
دوسری جانب اسرائیلی قابض فوج نے بیت لحم کے شمال مغرب میں الولجا گاؤں میں ایک ریستوران کو مسمار کر دیا۔
الولجہ ولیج کونسل کے سربراہ خضر الاعرج نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے بلڈوزر کے ہمراہ عین جویزا کے علاقے پر دھاوا بولا اور لائسنس نہ ہونے کے بہانے رشید برغوث کے ایک ریسٹورنٹ کو مسمار کردیا۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فوج نے الولجہ گاؤں میں بستیوں کے حملے کو تیز کرتے ہوئے متعدد مکانات اور تنصیبات کو مسمار کرنے اور ان کی تعمیر کو روکنے کا حکم دیا۔