سعودی عرب

سعودی عرب نے 7 ممالک کے لیے ای ویزا متعارف کرادیا

شیعیت نیوز: سعودی عرب نے ویزا اسٹیکر ختم کرکے 7 ممالک میں ای ویزا سروس متعارف کرادی۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ای ویزا سروس کی سہولت حاصل کرنے والے ممالک میں متحدہ عرب امارات، اردن، مصر، بنگلا دیش، بھارت، فلپائن اور انڈونیشیا شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے ان ممالک کے لیے روایتی ویزا اسٹیکرز ختم کردیے گئے ہیں اور کیو آر کوڈ کے ساتھ ای ویزا کے استعمال کا آغاز کردیا گیا ہے جس کا مقصد ویزا کے حصول کو خودکار اور آسان بنانا ہے۔

اس طریقہ کار کے ذریعے ساتوں ممالک کے شہری ورک، وزٹ، اقامتی اور سیاحتی ویزا بآسانی حاصل کرسکیں گے۔ یہ اقدام خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک کے درمیان مشترکہ ویزے کے اجراء کے لیے بات چیت کے بعد اُٹھایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے سیاحت کے فروغ اور غیر ملکیوں کو راغب کرنے کے لیے حال ہی میں ویزا کے طریقے کار میں نمایاں تبدیلیاں اور قوانین میں نرمی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سوڈان کی صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے، حسین امیر عبداللہیان

دوسری جانب سوڈان کی فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے، جس کی سعودی اور امریکی حکومت نے تصدیق کر دی ہے۔

سعودی اور امریکی حکومت کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈانی فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان مذاکرات آج جدہ میں ہوں گے۔

مشترکہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سوڈانی قوم کے مفاد میں فریقین جنگ بندی اور تنازع کے خاتمے کے لیے مذاکرات کریں۔

واضح رہے کہ سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان 15 اپریل سے جاری جھڑپوں میں اب تک 700 زیادہ افراد جان سے جا چکے ہیں اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button