اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث القاعدہ اور ٹی ٹی پی کھیارہ گروپ کاانتہائی مطلوب اور سرکردہ دہشتگرد اقبال عرف بالی کھیارہ واصل جہنم

انتہائی مطلوب دہشتگرد اقبال عرف بالی کھیارہ سی ٹی ڈی پولیس ڈیرہ اسماعیل خان کو دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، پولیس اہلکاروں اور شہریوں کوتاوان کی غرض سے اغواء کے21 جبکہ ملتان پولیس کو 5مقدمات میں مطلوب تھا۔

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث القاعدہ اور ٹی ٹی پی کھیارہ گروپ کاانتہائی مطلوب اور سرکردہ دہشتگرد اقبال عرف بالی کھیارہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ذرائع کے مطابق دہشتگرد اقبال عر ف بالی کھیارہ کو پولیس پر حملے کے بعد جوابی فائرنگ اور بر وقت کارروائی کے نتیجے میں ساتھی سمیت فتح موڑ کے قریب واصل جہنم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایس یو سی اور ایم ڈبلیوایم کے تحت پاراچنار میں شیعہ اساتذہ کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی ریلی

دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کی 26 وارداتوں میں خیبرپختونخواہ اور پنجاب پولیس کو مطلوب انتہائی خطرناک دہشتگرد اقبال عرف بالی کھیارہ کی زندہ یا مردہ گرفتاری کیلئے1 کروڑ 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کر رکھا تھا۔انتہائی مطلوب دہشتگرد اقبال عرف بالی کھیارہ سی ٹی ڈی پولیس ڈیرہ اسماعیل خان کو دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، پولیس اہلکاروں اور شہریوں کوتاوان کی غرض سے اغواء کے21 جبکہ ملتان پولیس کو 5مقدمات میں مطلوب تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button