علم کی روشنی پھیلانے والے اساتذہ کی شہادت سنگ دلوں کے ہاتھوں دل دہلانے والا واقعہ ہے،علامہ اسداقبال زیدی

05 مئی, 2023 23:01

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی نے اپر کرم ایجنسی میں شیعہ اساتذہ کی شہادت پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ علم کی روشنی پھیلانے والے اساتذہ کی شہادت سنگ دلوں کے ہاتھوں دل دہلانے والا واقعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایس یو سی اور ایم ڈبلیوایم کے تحت پاراچنار میں شیعہ اساتذہ کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی ریلی

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معاشرے میں علم کی روشنی پھیلانے والوں کی علم دشمنوں کے ہاتھوں شہادت تکفیریوں کی جہالت اور شدت پسندی کی عکاسی ہے، ہم اس سانحے کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور واقعہ کی شفاف تحقیقات کرکے حقائق منظر عام پر لائے اور ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

11:45 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top