آئی ایس او شعبہ اسکائوٹنگ کے زیراہتمام ہفتہ شہدائے امامیہ کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام

05 مئی, 2023 21:00

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کےذیلی ادارے شعبہ اسکائوٹنگ کے زیراہتمام ہفتہ شہدائے امامیہ کی مناسبت سے تقاریب کا سلسلہ جاری ہے، ملک بھر میں یکم مئی سے شہدائے امامیہ کی یاد میں تقاریب اور شہداء کی قبور پر اسکائوٹ سلامی کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ ساجد علی نقوی کی ضلع کرم میں بےگناہ اساتذہ کے قتل کی مذمت قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

آئی ایس او پاکستان ملتان ڈویژن شعبہ اسکائوٹنگ کے زیراہتمام ہفتہ شہدائے امامیہ کی مناسبت سے بہشتِ زہرا قبرستان میں شہدائے ملتِ جعفریہ کی قبور پہ اسکائوٹ سلامی کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ڈویژنل صدر ابوذر ہادی، سابق ڈویژنل صدر ثقلین ظفر، اسسٹنٹ چیف اسکائوٹ، ڈویژنل کابینہ کے اراکین اور اسکائوٹس نے شرکت کی۔ ڈویژنل صدر نے شہداء کی قبور پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

6:33 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔