دنیا

کریملن پر ڈرون حملے کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں، انٹونی بلنکن

شیعیت نیوز: امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے روسی صدارتی محل کریملن پر ڈرون حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو میں ہونے والے واقعے کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ روسی صدارتی محل میں ہونے والے واقعے کی تفصیلات سے لاعلم ہیں۔

انٹونی بلنکن کے مطابق کریملن میں صدر پیوٹن پر قاتلانہ حملے کی رپورٹ کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کو اپنا دفاع کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ہم کریملن پر ڈرون حملے میں ملوث نہیں ہیں ۔

وائٹ ہاؤس کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر نے کہا کہ روس کے صدارتی محل پر ڈرون حملے میں امریکہ ملوث نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں : تل ابیب میں سیاسی ہل چل بھی جاری، نیتن یاہو کے خلاف صیہونیوں کے مظاہرے

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر جان کربی نے ایم ایس این بی سی چینل کو بتایا ہے کہ روس کے صدارتی محل پر ڈرون حملے میں امریکہ ملوث نہیں تھا۔

وائٹ ہاؤس کے اس اہلکار نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکہ کو اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی کس نے کی۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرین جین پیئر نے بدھ کی شام کریملن پر ڈرون حملے کے بارے میں کہا کہ واشنگٹن کبھی بھی یوکرین کو روسی سرزمین پر حملہ کرنے کی ترغیب نہیں دے گا۔

اس دہشت گردانہ کارروائی میں یوکرین کے ملوث ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اس وقت ان رپورٹس کی صداقت پر کوئی تبصرہ یا قیاس آرائی نہیں کرنا چاہتا۔

دوسری جانب سی این این نے خبر دی ہے کہ امریکی حکام وائٹ ہاؤس پر ڈرون حملے کی اطلاعات کی تفتیش کر رہے ہیں، جس میں سیٹلائٹ تصاویر اور انٹرسیپٹڈ ڈیٹا شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button