دنیا

میکسیکو بھی امریکی مداخلت سے نالاں، صدر بائیڈن کو انتباہ

شیعیت نیوز: میکسیکو کے صدر نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میکسیکو کے اندرونی معاملات میں مزید امریکی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

رائٹرز نے خبر دی ہے کہ صدر آندریس مانوئل لوپیز نے امریکی صدر جوبائیڈن کو خط کر انتباہ کیا ہے امریکی این جی او "یو ایس ایڈ” کو میکیسیکو کے اندر ریاست مخالف عناصر کی مدد کرنے سے روکیں۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ اساتذہ کا بہیمانہ قتل، لگتا ہے پارہ چنار کے لیے پھر سے کوئی نئی پالیسی تیار کی جا رہی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے ریاست مخالف تنظیموں کا نام لینے سے گریز کیا ہے تاہم ماضی صدر لوپیز نے میکسیکو کی بعض تنظیموں پر غیر ملکی امداد سے ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام لگایا تھا۔

خط میں صدر لوپیز نے مزید لکھا ہے کہ امریکہ اپنی این جی او کے ذریعے میکسیکو کی ریاست مخالف تنظیموں کو مالی مدد فراہم کررہا ہے جوکہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ امریکی اقدام سے دونوں ملکوں کے روابط پر اثر پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : صدر ایران آیت اللہ رئیسی کے دورۂ شام سے امریکہ پریشان

انہوں نے امریکہ کی جانب سے این جی اوز کی مالی مدد میں اضافے کے اعلان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدر جوبائیڈن سے کہا ہے کہ اس معاملے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یاد رہے کہ میکسیکو نے 2021 میں بھی امریکی حکومت سے اپیل کی تھی کہ ریاست مخالف تنظیموں کی امداد میں کمی کی جائے۔

چند روز پہلے امریکہ نے آزادی صحافت کے نام پر ایک قانون نافذ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میکسیکو میں ذرائع ابلاغ کو آزادی حاصل نہیں ہے اور حکومت عوام تک خبروں کی رسائی کو محدود کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button