دنیا

صدر ایران آیت اللہ رئیسی کے دورۂ شام سے امریکہ پریشان

شیعیت نیوز: امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے بدھ کے روز پریس کانفرنس کے دوران ایرانی صدر کے دورۂ شام پر تشویش کا اظہار کیا۔

امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران صدر ایران کے دورۂ شام کے سلسلے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں یہ کوشش کی کہ اپنے ملک کو لاحق خوف و ہراس اور تشویش کے دائرے میں دنیا کے دیگر سبھی ممالک کو بھی شامل کر لیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور شام اپنے تعلقات کی توسیع کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس پر امریکہ، علاقائی ممالک بلکہ دنیا کو تشویش ہونی چاہئے۔

ویدانت پٹیل نے ایران کے خلاف وائٹ ہاؤس کی ہرزہ سرائیوں کا سلسلہ جاری رکھا اور دنیا بالخصوص مغربی ایشیا میں اپنے ملک کے تخریبی، جارحانہ اور جنگ پسند کردار کا ذکر کئے بغیر یہ دعویٰ کیا کہ ایران اور روس مل کر علاقے میں اپنے تخریبی اور عدم استحکام پر مبنی اقدامات کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار ایک بار پھر لہو لہو، پاک افغان بارڈر پر اسکول میں فائرنگ 7 شیعہ اساتذہ شہید

امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان نے مزید کہا کہ واشنگٹن نہ تو بشار اسد حکومت کے ساتھ تعلقات بحال کرے گا اور نہ ہی شام کے ساتھ دیگر ممالک کے تعلقات کی بحالی کی حمایت کرے گا اور یہ بات ہم نے اپنے اتحادی ممالک سے صاف طور پر کہہ دی ہے۔

دوسری جانب روس کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ دونباس میں روسی فوج کے خصوصی آپریشن میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران پندرہ ہزار یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے وزارت دفاع میں ایک پریس کانفرنس میں اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپریل میں دونباس کے علاقے میں روسی فوج کی کارروائی میں یوکرین کے پندرہ ہزار فوجیوں کی ہلاکت کے علاوہ اس کے آٹھ جنگی طیارے، دو سو ستتّر ڈرون طیارے اور چار سو تیس ٹینک و بکتربند گاڑیاں تباہ ہوئیں۔

انھوں نے کہا کہ دو ہزار تئیس میں یوکرین کو بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ روس کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں یوکرین کو فراہم کئے جانے والے مغربی جنگی ہتھیاروں کو تباہ کئے جانے کا بھی سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button