اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

نابلس پر غاصب صہیونی فوج کا حملہ، 26 سالہ فلسطینی لڑکی سمیت تین فلسطینی شہید

شیعیت نیوز: غاصب صہیونی فوجیوں نے نابلس شہر کے جنوب میں واقع قصبۂ حوارہ میں ایک 26 سالہ فلسطینی لڑکی کو ظالم صہیونی فوجیوں پر حملہ کرنے کے جرم میں شہید کردیا ہے۔

فلسطینی نیوز سائٹ الیوم کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ نابلس کے جنوبی علاقہ حوارہ میں ایمان زیاد احمد عودہ نامی 26 سالہ فلسطینی لڑکی قابض فوج کے ہاتھوں شہید ہوگئی ہیں۔

نابلس ہلال احمر کے سربراہ احمد جبرئیل نے اعلان کیا کہ قابض حکومت کے فوجیوں نے ایک 26 سالہ فلسطینی لڑکی کو حوارہ کے وسط میں عینابوس اسکوائر کے قریب ہتھیاروں سے حملے کے جرم میں گولی مار دی ہے اور ہلال احمر کی امدادی فورسز نے اس کی لاش کو تحویل میں لے لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خضر عدنان کی شہادت سے مقاومت کو نیا حوصلہ ملا ہے، حماس ترجمان حازم قاسم

دوسری جانب مغربی کنارے میں واقع فلسطینی شہر نابلس کے قدیمی علاقوں پر غاصب صہیونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں تحریک حماس اور صہیونیت مخالف گروپ الحمرا کے تین اراکین شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

فلسطینی نیوز سائٹ الیوم کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے شہر نابلس کے قدیمی علاقے الیاسمینہ پر غاصب صہیونی حکومت کے فوجیوں کی طرف سے حملے میں کم سے کم تین فلسطینیوں کی شہادت کی اطلاع دی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ نابلس شہر کے پرانے علاقے الیاسمینہ میں، صہیونی فوجیوں نے محاصرہ اور راکٹ سے حملہ کر کے تباہ ہونے والے رہائشی مکان کے ملبے کے نیچے سے دو شہداء کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ شہداء کی لاشوں کو اس قدر نقصان پہنچا ہے کہ ان کی شناخت کرنا مشکل ہے نیز غاصب صہیونی حملے میں کم از کم چار فلسطینی شدید زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ آج علی الصبح فلسطینی ذرائع نے مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قدیمی علاقے الیاسمینہ پر غاصب صہیونی فوجیوں کے حملے میں کم از کم تین فلسطینیوں کی شہادت کی خبر اطلاع دی تھی تاہم ان خبروں کے بعد 26 سالہ فلسطینی لڑکی کی شہادت کی خبر آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button