سعودی عرب

لبنان میں مسلسل صدارتی خلاء قابل قبول نہیں، سعودی سفیر ولید بخاری

شیعیت نیوز: لبنان میں سعودی عرب کے سفیر ولید بخاری نے عین التنیہ بیروت میں اسپیکر نبیہ بیری سے ملاقات کی۔ دوسری طرف سعودی عرب نے سوڈان میں اپنی ثقافتی عمارت پر حملے کی مذمت کی ہے۔

ولید بخاری نے اس ملاقات میں کہا کہ صدر کا خلاء لبنان کی عوام کے استحکام اور اتحاد کے لئے خطرہ ہے، جسے ہم کسی طور برادشت نہیں کریں گے۔

لبنانی پرنٹ میڈیا کے مطابق، ولید بخاری گزشتہ روز سعودی عرب سے واپس لبنان پہنچے، جہاں انہوں نے آج صبح دارالافتاء میں مفتی لبنان عبداللطیف دریان سے ملاقات کی۔

انہوں نے اس ملاقات کے بعد لبنان اور اس کے اداروں میں سعودی دلچسپی و اسلام و عیسائیت کی بقائے باہمی پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ لبنان کا مستقبل روشن ہو گا۔ اس حوالے سے سعودی سفیر نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر لکھا کہ میں نے مفتی لبنان سے ملاقات میں صدر کے انتخاب اور اس کامیاب مرحلے کی ضرورت نیز دیگر مسائل سمیت لبنان کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی رہنما شیخ خضر عدنان کی شہادت پر انصاراللہِ یمن کا ردعمل

دوسری جانب سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے خرطوم میں اپنی ثقافتی عمارت پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزارت نے اعلان کیا کہ سوڈان میں سعودی عرب کے ثقافتی الحاق کی عمارت پر مسلح افراد کے ایک گروپ نے حملہ کیا، جس میں آلات اور کیمروں کی تباہی، کچھ الحاق شدہ املاک پر قبضے کرلیا۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ ’’سعودی عرب کی وزارت خارجہ خرطوم میں ثقافتی عمارت پر حملے کی شدید مذمت کرتی ہے اور سفارتی ہیڈ کوارٹر کے احترام اور ان حملوں کے مرتکب افراد کو سزا دینے کا مطالبہ کرتی ہے۔ ‘‘

وزارت نے مملکت سعودی عرب سے سوڈان میں متحارب فریقوں کے درمیان فوجی کشیدگی میں اضافے کو روکنے، تشدد کے خاتمے اور سوڈانی سفارت کاروں، عوام اور شہریوں کو ضروری تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کا اعادہ کیا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button