مضبوط تنظیم ہی کے ذریعے ملت کے دکھوں کا مداوا ممکن ہے، کارکنوں کی تنظیمی تربیت ترجیحات میں شامل ہے،رہنما ایم ڈبلیوایم علامہ مقصود ڈومکی

03 مئی, 2023 13:22

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی تنظیم سازی کونسل کا اہم اجلاس علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سندھ، بلوچستان، پنجاب، جنوبی پنجاب، خیبرپختونخوا، ریاست کشمیر اور جی بی کے صوبائی مسوولین شریک ہوئے۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم ریاست کشمیر کے صدر علامہ سید یاسر سبزواری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اجلاس میں شعبہ تنظیم سازی کی گذشتہ چار ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین وطن عزیز پاکستان کے مظلوموں اور محروموں کی امیدوں کا مرکز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ شبیر حسن میثمی کی علامہ ساجد علی نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ہفتہ وار ملاقات

مضبوط تنظیم ہی کے ذریعے ملت کے دکھوں کا مداوا ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی تنظیمی تربیت ترجیحات میں شامل ہے۔ اس سلسلے میں دستور اور کتاب رہنمائے مسوولین کا ہر سطح پر مطالعہ اور اسٹڈی سرکلز کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ تین ماہ کے دوران مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی صوبہ پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور ریاست کشمیر کا تنظیمی دورہ کریں گے۔ اجلاس نے فیصلہ کیا کہ پاکستان بھر کے تمام صوبوں میں ضلعی شوریٰ کے دوسرے دستوری اجلاس جلد مکمل کئے جائیں گے۔

2:07 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top