پاکستان کی اہم خبریں

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی اداروں کا آپریشن، کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک

شیعیت نیوز: سی ٹی ڈی، پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور پولیس نے ڈی آئی خان کے چودھوان گاؤں کے قریب کوٹ تگہ میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا، اس دوران دہشت گردوں نے فورسز پر حملہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : حالیہ مردم شماری میں گلگت کے ساتھ نا انصافی کی گئی، الیاس صدیقی

پولیس کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے، جن کی شناخت ان کے قبضے سے ملنے مقامی کالعدم تنظیم کے کارڈز سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی، علامہ شبیر میثمی کی جانب سے جی بی کے طلباء کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام

دوسری جانب خیبر میں وادی تیراہ کے علاقے غیبی نیکہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں فرنٹیئر کور کا اہلکار زخمی ہوگیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد فرنٹیئر کور (ایف سی) اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دھماکے میں زخمی اہلکار کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button