اہم ترین خبریںپاکستان

راولپنڈی، علامہ شبیر میثمی کی جانب سے جی بی کے طلباء کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام

شیعیت نیوز: اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا۔

عید ملن پارٹی میں گلگت بلتستان کے رابطہ کونسل کے سربراہ علامہ شیخ مرزا علی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، علامہ مرزا حسین صابری، شیخ الف خان، رابطہ کونسل ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری حاجی انتصار حیدری اور رابطہ کونسل اسلام آباد کے سربراہ محمد علی کاظمی سمیت طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ مرزا علی نے کہا کہ دیار غیر میں حصول علم کے لیے کسی طالب علم کا آنا کسی جہاد سے کم نہیں جس کے لیے وہ تمام طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور پھر عید جیسے تہوار کو ان طلباء کے ساتھ منانا ان کی دلجوئی کرنا کسی عبادت سے کم نہیں، جس کیلئے وہ مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خلیج فارس ایران کی شناخت کا ناقابل تردید حصہ ہے، حسین امیر عبداللہیان

انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ مذہبی لگاؤ جس طرح جی بی کے عوام کا طرہ امتیاز رہا ہے اس کو یونہی قائم رکھتے ہوئے جی بی کے طلباء عصری تعلیم کے ساتھ دینی اقدار سے بھی خود کو مزین کریں تاکہ آپ کے آباء و اجداد کو آپ پر فخر ہو۔

بعد ازاں خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے طلباء پر زور دیا کہ عصری تعلیم دینی اقدار کے بغیر ہیچ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دین ہی ہے جو انسان کی تعلم و تربیت کے تمام تقاضے پورے کرتا ہے، بصورت دیگر علم کا اصل حصول ممکن نہیں۔

انہوں نے طلباء کو عصری تعلیم کے ذریعے ڈگریوں کا حصول اور اس کے ذریعے نوکریوں تک خود کو محدود کرنے کی سوچ سے مبرا ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم اور دین کی خدمت انجام دے کر طلباء دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button