اہم ترین خبریںدنیا

ایران کو اسرائیل کا گلا گھونٹنے کی اجازت نہیں دیں گے، نیتن یاہو

شیعیت نیوز: ایران کے خوف میں مبتلا انتہا پسند صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کی کابینہ ایران کو اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دے گی کہ وہ اسرائیل کا گلا گھونٹے۔

یروشلم پوسٹ نے خبر دی ہے کہ صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران ہراسی کا ثبوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کابینہ ایران کو دہشت گردی کی اجازت دے کر اسرائیل کے گلا میں ہاتھ ڈال کر گھونٹنے نہیں دے گی۔

داخلی بحران کے طوفان میں ہچکولے کھاتی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صہیونی کابینہ ایران اور خطے میں اس کے حامیوں کے ساتھ ہر ممکن مقابلہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی ظلم و جبر سے فلسطینی استقامت کمزور نہیں طاقتور ہوتی ہے، سعید نخلہ

انہوں نے مقبوضہ علاقوں میں مقاومتی محاذ کے حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مقاومت کا مقابلہ کرنے کے لئے نیشنل گارڈز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ خصوصی بجٹ میں اضافہ کرکے پولیس کی نفری بڑھادیں گے تاکہ صہیونی آبادکاروں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

یاد رہے کہ فلسطینی عوام کی جانب سے صہیونی حکومت کے خلاف مزاحمت میں تیزی آئی ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں صہیونیوں پر حملوں کے 125 واقعات پیش آئے ہیں۔

متنازعہ عدالتی اصلاحات کے منصوبے پر ریزرو فورسز نے بھی نیتن یاہو کے خلاف پولیس اور اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

فوج کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر فوج میں عدالت اصلاحات کو یکطرفہ نافذ کیا گیا تو فوج اندرونی خلفشاری کا شکار ہوجائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button