عراق

عراق: عین الاسد ایئربیس امریکی فوجی چھاؤنی میں بڑے پیمانے پر ہتھیار داخل

شیعیت نیوز: امریکی باوردی دہشت گردوں کے فوجی اڈے، عین الاسد ایئربیس میں بڑے پیمانے پر ہتھیار اور فوجی وسائل داخل کئے گئے ہیں۔

عراق کے ایک سیکورٹی عہدے دار نے المعلومہ نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ یہ فوجی کھیپ کویت کے ذریعے عراق کے عین الاسد فوجی چھاؤنی میں بھیجی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شدید ترین اقتصادی دباؤ کے باوجود یمنی قوم کو شکست نہیں دی جا سکتی، سربراہ انصاراللہ

اس سیکورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ ہتھیاروں اور فوجی وسائل پر مشتمل یہ کھیپ سخت سیکورٹی انتظامات اور امریکی جیٹ فائٹروں اور ڈرون طیاروں کے حفاظتی اقدامات کے ساتھ منتقل کی گئی ہے۔

ایک عراقی ذریعے نے خبر دی ہے کہ دہشت گرد امریکی فوجیوں کی بڑی تعداد کو بھی کویت سے عین الاسد بھیجا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ریاست کے تینوں ستونوں کے درمیان اتحاد نہایت ضروری ہے، محمد ابوترابی فرد

رپورٹ کے مطابق، عین الاسد میں موجود سیکورٹی اہلکاروں کو بھی اس خفیہ نقل و حمل کے مقصد کے بارے میں علم نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عین الاسد ایئربیس عراق کے صوبہ الانبار میں واقع ہے جس کا دارالحکومت بغداد سے فاصلہ ایک سو ساٹھ کلومیٹر ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button