عراق

عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کی سربراہی میں سیکورٹی کا اہم اجلاس

شیعیت نیوز: عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی کی زیر صدارت اہم سیکیورٹی اجلاس منعقد ہوا۔

عراق کے قومی سلامتی کے ادارے کے سربراہوں، مختلف سیکورٹی اداروں کے مینیجنگ ڈائریکٹرز اور عراق کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کا اجلاس وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : شنگھائی تعاون تنظیم کو توازن کی پالیسیوں کو مضبوط بنانا چاہیے، محمد رضا آشتیانی

اس ملاقات میں نیشنل سیکیورٹی ایجنسی موجودہ اور حالیہ سرگرمیوں اور مستقبل کے سیکیورٹی پلان کے عمل کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔

عراق کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف نے ملک کی قومی سلامتی کو مضبوط بنانے میں عراق کے قومی سلامتی کے ادارے کی کوششوں اور عراق کے اندر اور باہر دہشت گردانہ اقدامات کے خلاف جنگ میں ان کے کردار کی تعریف کی۔

انہوں نے قومی سلامتی کے طریقہ کار بہتر بنانے، خطرات کی نگرانی، ملک کے چیلنجز سے نمٹنے اور اس کی سیکورٹی کو برقرار رکھنے کے لیے اس کی کارکردگی کی سطح کو بڑھانے کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ہمیں تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانا ہوگا، ایک مضبوط قومی جماعت ہی ملت کی ترجمانی کرسکتی ہے،علامہ شبیرمیثمی

اس سے پہلے عراق کے وزیر اعظم سے ملاقات میں عراق کے صدر نے حکومت اور اس کے انتظامی پروگرام کی حمایت کی ضرورت پر زور دیا۔

عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے اس سے پہلے صدر عراق عبداللطیف جمال راشد سے ملاقات کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button