دنیا

ٹیلی وژن چینل پر انٹرویو کے دوران ترک صدر کی طبیعت بگڑ گئی، انتخابی مہم معطل

شیعیت نیوز: ترک صدر طیب اردوان کے ٹیلی وژن چینل پر نشر ہونے والے براہ راست انٹرویو کو شدید طبیعت بگڑ جانے کے باعث روکنا پڑا جس کے بعد ان کی انتخابی مہم کو بھی عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ ٹیلی وژن پر براہ راست انٹرویو کے دوران اچانک ترک صدر کی طبیعت بگڑ گئی تاہم 15 منٹ کے وقفے کے بعد انھوں نے انٹرویو کو مکمل کرایا۔

ترک صدر طیب اردوان نے انٹرویو دوبارہ شروع کرتے ہوئے ناظرین سے معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ اب میری طبیعت قدرے بہتر ہے۔ چند دن سے پیٹ میں شدید درد ہے اور مصروفیات بھی زیادہ ہیں۔

طیب اردوان نے مزید بتایا کہ انٹرویو شروع ہونے میں بھی 90 منٹ کی تاخیر پیٹ درد کے باعث ہی ہوئی تھی اور ساتھیوں نے انٹرویو منسوخ کرنے کا مشورہ دیا تھا لیکن میں نے مناسب نہیں سمجھا کیوں کہ لاکھوں لوگ میرے منتظر تھے۔

انٹرویو کے دوران ترک صدر طیب اردوان تھکے ہوئے نظر آئے اور ان کی آنکھوں میں آنسو بھی نمایاں تھے جس کی وجہ ممکنہ طور پر پیٹ کی تکلیف ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی ڈیموکریٹک پارٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت بڑھ رہی ہے

دوسری جانب ایک اسرائیلی جریدے کے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے 48 فیصد باشندوں کا خیال ہے کہ آنے والے برسوں میں (اسرائیل) کا مستقبل بہت زیادہ خراب ہوگا۔

ٹائمز آف اسرائیل کے حالیہ سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے تقریباً نصف باشندوں کا خیال ہے کہ آنے والے برسوں میں صیہونی حکومت کا مستقبل بہت زیادہ خراب ہوگا۔

اس سروے میں تقریباً 533 مرد و خواتین نے حصہ لیا، یہ سروے کنٹر فاؤنڈیشن نے کیا تھا اور جس کے نتائج عبرانی ریڈیو نے شائع کیے تھے۔

اس سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 48 فیصد اسرائیلیوں کا خیال ہے کہ آنے والے برسوں میں اسرائیل کا مستقبل بہت خراب ہو جائے گا جبکہ صرف 20 فیصد نے کہا کہ مستقبل میں حالات بہتر ہوں گے اور 19 فیصد نے کہا کہ کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button