سعودی عرب

سعودی عرب میں قید فلسطینی ڈاکٹر ہانی الخضری تین سال بعد رہا

شیعیت نیوز: سعودی حکام نےکل بدھ کو اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما محمد الخضری کے بیٹے ڈاکٹر ہانی الخضری کو رہا کردیا۔ ان کے والد محمد الخضری کو پچھلے سال کے آخر میں جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

قدس پریس کے مطابق می الخضری نے کہا کہ سعودی عرب نے ان کے بھائی کو ہا کردیا ہے اور وہ اب اردن جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دو روزہ سالانہ شوری عمومی کا اجلاس بعنوان بقیة اللہ تربیتی و تنظیمی اجلاس 30 اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

گذشتہ اکتوبر میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب نے مملکت میں جماعت کے سابق مندوب محمد الخضری کو 3 سال کی حراست کے بعد رہا کر دیا ہے۔

اس وقت اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے بتایا تھا کہ الخضری جن کی عمر83 سال ہے کو اردن کے دارالحکومت عمان منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہیں رہائی کے بعد دکھایا گیا تھا۔

الرشق نے امید ظاہر کی کہ الخودری کی رہائی ’’ایک نیا صفحہ کھولنے اور باقی قیدیوں کی رہائی کو مکمل کرنے کا پیش خیمہ ہو گی۔‘‘

یہ بھی پڑھیں : ایس آئی یو اور سی آئی اے کی مشترکہ کارروائی کالعدم ٹی ٹی پی کے خطرناک دہشت گرد گرفتار

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن نے رہائی پانے والے رہنما محمد الخضری کو علاج کے لیے ملک میں آنے پر رضامندی پر اردنی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ستمبر 2019 میں سعودی حکام نے حماس رہنما محمد الخضری ، ان کے بیٹے ہانی الخضری سمیت  سیکڑوں فلسطینیوں اور اردنی باشندوں کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا تھا۔ ان پر فلسطینی تحریک آزادی میں سرگر رہنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button