خیبر کی وادی تیراہ میں جھڑپ، 2 فوجی سپاہی شہید، 2 دہشتگرد واصل جہنم
شیعیت نیوز: ضلع خیبرکی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 سپاہی شہید اور 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، مقابلے میں 4 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: امام جمعہ پاراچنار علامہ فدا مظاہری کی سپریم لیڈر تحریک حسینی پاراچنار علامہ سید عابد حسین الحسینی سے ملاقات
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 سپاہیوں وقاص علی شاہ اور سپاہی باسط علی نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے کی کلیئرنس جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔







