سوات، سی ٹی ڈی تھانے میں دو دھماکے، 10 افراد جاں بحق 30 زخمی

25 اپریل, 2023 00:34

شیعیت نیوز: سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے کے اندر 2 دھماکے سے10 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ اس حوالے سے پولیس نے تصدیق کی کہ تحصیل کبل میں سی ٹی ڈی تھانہ کے اندر دھماکا ہوا لیکن یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ یہ دہشت گردی کی کارروائی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد تھانے کے کمرے کی چھت گرگئی۔

پولیس نے بتایا کہ تھانے میں 2 دھماکے ہوئے جس کے ساتھ ہی بجلی منقطع ہوگئی اور آگ لگ گئی۔ دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کے مطابق 30 زخمی اسپتال لائے گئے جبکہ ایک زخمی دم توڑ گیا۔ متعلقہ ادارے کے ڈی ایس پی نے بتایا کہ دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور دھماکے کے بعد زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: داعش یورپ میں دہشت گرد کارروائیوں کیلئے نیٹ ورک بنارہا ہے، امریکی دستاویزات

سیدو شریف اسپتال انتظامیہ نے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ علاوہ ازیں پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

4:46 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top