دنیا

داعش یورپ میں دہشت گرد کارروائیوں کیلئے نیٹ ورک بنارہا ہے، امریکی دستاویزات

شیعیت نیوز: امریکی دستاویزات میں افغانستان کو ایک بار پھر دہشت گردی کی آماجگاہ قرار دیا گیا ہے۔

امریکی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغانستان داعش کے لیے رابطہ کاری کا مرکزبن گیا ہے، داعش نے سفارت خانوں، گرجا گھروں، کاروباری مراکز اور فیفا ورلڈکپ پرحملوں کی منصوبہ بندی کی، داعش افغانستان سے باہر دہشت گرد کارروائیوں کیلئے نیٹ ورک بنارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ماسکو میں ایران، روس، ترکی اور شام کے وزرائے دفاع کا مشترکہ اجلاس

دستاویزات کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ایجنسیاں متعدد بار داعش کے دھڑوں کے درمیان رابطے توڑنےمیں کامیاب رہی ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے لیک ہونے والی دستاویزات کی تصدیق سے گریز کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی دستاویزات کے مطابق القاعدہ مسلسل زوال پذیر ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق دستاویزات میں افغانستان میں القاعدہ کے دوبارہ سر اٹھانے کا کوئی ذکر نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فوج کے پاس دور دراز کے اہداف کیخلاف ڈرون آپریشن کرنے کی صلاحیت ہے، ایڈمرل موسوی

پینٹاگون کی مشہور زمانہ لیک دستاویزات میں افغانستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کا انکشاف ہوا ہے اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش امریکی انخلاء کے بعد افغانستان کو پورے یورپ اور ایشیا میں دہشت گردی کی سازشوں کے لیے میدان کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پینٹاگون کے حکام کو دسمبر میں افغانستان میں داعش کی طرف سے دہشت گردی نے 9 منصوبوں کا علم تھا، اور فروری تک ان منصوبوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہو گئی تھی، اور امریکہ کو افغانستان میں کالعدم داعش کے دہشت گردی کے 15 منصوبوں کا بھی علم تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button