امریکہ عراق میں رضاکار فورس الحشد الشعبی کی موجودگی کو ختم کرنے کے درپے
شیعیت نیوز: امریکہ عراق کے صوبۂ الانبار میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی موجودگی کو ختم کرنے کی سازش کر رہا ہے۔
المعلومہ ویب سائٹ کے مطابق صوبۂ الانبار کے ایک اعلیٰ سیکورٹی عہدیدار نے بتایا کہ امریکہ اور بعض دیگر ممالک as صوبے میں دہشت گردوں کی کمر توڑنے والی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی موجودگی کو ختم کرانا چاہتے ہیں ۔
مذکورہ عراقی عہدیدار نے بتایا کہ امریکہ کی یہ سازش اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ وہ عراق کے مغربی علاقوں میں ایک بار پھر دہشت گرد گروہوں کو مسلط کرنا چاہتا ہے اور یوں وہ عراق میں اپنی ذلت کا انتقام لینے کے درپے ہے ۔
مذکورہ اعلی سیکورٹی عہدیدار نے کہا کہ صوبۂ الانبار میں الحشد الشعبی کی موجودگی کا اگر خاتمہ کر دیا گیا تو امریکہ اور اس کے اتحادی خطے میں با آسانی اپنی سازشوں کو عملی جامہ پہنا سکیں گے۔
عراقی سیکورٹی ذرائع کے مطابق الحشد الشعبی شام سے ملنے والی عراقی سرحدوں پر دہشت گرد گروہوں کی نقل و حرکت کو ناکام بنانے والی ایک اہم فورس شمار ہوتی ہے ۔
عراقی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکہ الحشد الشعبی کے بارے میں پوری معلومات رکھنے کی کوشش کرتا ہے کہ وہ داعش کے خلاف کس طرح کا آپریشن انجام دیتی ہے اور امریکی منصوبوں کو کیسے ناکام بناتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : دشمن کو تباہ کرنے کے لئے ہمارا ایک گولہ کافی ہے، ایرانی مسلح افواج
دوسری جانب بغداد میں امریکی سفارت خانے میں خطرے کے سائرن کی گونج سنائی دی ہے۔
عراقی ذرائع کے مطابق دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں واقع امریکہ کا سفارت خانہ نما فوجی اڈہ توحید گزشتہ شب خطرے کے سائرن کی آواز سے گونج اٹھا۔
امریکہ کے اس بظاہر سفارتی اڈے میں دسیوں فوجی اور بڑی مقدار میں جنگی ساز و سامان موجود ہے۔
ابھی تک سائرن بجنے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔
بغداد میں امریکہ کا سفارت خانہ 2020 کے بعد سے کئی بار راکٹ حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔







