ایران

دشمن کو تباہ کرنے کے لئے ہمارا ایک گولہ کافی ہے، ایرانی مسلح افواج

شیعیت نیوز: ایرانی مسلح افواج کے دن کی مناسب سے منعقد ہونے والی پریڈ کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے فوجی حکام نے کہا کہ ایران کی طاقتور افواج مکمل آمادہ ہیں۔ ملک کو درپیش ہر خطرات کا دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق مسلح افواج کے دن کی مناسبت سے مختلف صوبوں میں فوجی جوانوں نے پریڈ میں حصہ لیا۔ ان تقریبات میں صدر مملکت سمیت اعلی فوجی قیادت نے شرکت کی۔ صدر آیت اللہ رئیسی نے مسلح افواج کو عوامی کی حامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے ہر مشکل موڑ پر مسلح افواج کو اپنے ہمراہ پایا ہے۔

میجر جنرل موسوی: مسلح افواج کے ہر شعبے نے نئے حالات اور جدید زمانے کے مطابق خود کو تیار کرلیا ہے

مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل موسوی نے اس موقع پر کہا کہ زمانے کے ساتھ ساتھ نئے خطرات اور چیلنجز بھی درکار ہیں لہذا مسلح افواج کے ہر شعبے نے نئے حالات اور جدید زمانے کے مطابق خود کو تیار کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز فوجی رہنماوں نے امام خمینی کےمزار پر حاضری دے کر ان کے اور شہدا کے ساتھ تجدید عہد کیا تھا۔

بریگیڈئیر جنرل علی حاجیلو نے اس موقع پر کہا کہ مسلح افواج کے درمیان بے مثال ہماہنگی ہونے کی وجہ سے دشمن کی نیندیں خراب ہوگئی ہیں۔ ارومیہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آرمی، سپاہ اور بسیج کے شعبے تشکیل دے کر انقلاب اسلامی کی حفاظت کا بہترین فارمولا پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ کی صورت میں مسلح افواج مکمل تیار ہیں، میجر جنرل موسوی

بریگیڈئیر اکبر نجفی: مسلح افواج نے ہر مشکل گھڑی میں خود کو خدمت کے لئے پیش کیا ہے

بریگیڈئیر اکبر نجفی نے کرج میں فوجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نے ہر مشکل گھڑی میں خود کو خدمت کے لئے پیش کیا ہے۔ صدام کی جانب سے مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ کے علاوہ قدرتی آفات میں بھی مسلح افواج نے قوم کی ہر مشکل گھڑی میں مدد کی ہے۔

بریگیڈئیر سید علی نباتی: فوج ملکی دفاع کے لئے ہر لمحہ آمادہ ہے

بریگیڈئیر سید علی نباتی نے اردبیل میں فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا آٹھ سالہ دفاع مقدس کی طرح آج بھی فوج ملکی دفاع کے لئے ہر لمحہ آمادہ ہے۔

بریگیڈئیر سیاوش میہن دوست: مسلح افواج نے داخلی اور بیرونی سطح پر ملکی دفاع کو یقینی بنانے میں بے مثال قربانی پیش کی ہے

بریگیڈئیر سیاوش میہن دوست نے اصفہان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد مسلح افواج نے داخلی اور بیرونی سطح پر ملکی دفاع کو یقینی بنانے میں بے مثال قربانی پیش کی ہے۔

انہوں نے ساری شہر مین ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کی ضرورتوں کو پورا کیا جارہا ہے اور جدید کشتیاں فراہم کی جارہی ہیں۔

ایڈمرل شفقت رودسری: آٹھ سالہ جنگ کے دوران دشمن ملک کے ایک انچ پر بھی قبضہ نہیں کرسکے۔

ایڈمرل شفقت رودسری نے ساری شہر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی نے اس دن کو مسلح فواج کا دن قرار دے کر ایرانی فوج کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنادیا۔ مسلح افواج کی قربانی کی وجہ سے آٹھ سالہ جنگ کے دوران دشمن ملک کے ایک انچ پر بھی قبضہ نہیں کرسکے۔

ایڈمرل حمید رضا سعادت: مسلح افواج کی طاقت دیکھ کر دشمن سکتے میں آگیا ہے

ایڈمرل حمید رضا سعادت نے گیلان میں مسلح افواج کے دن کی مناسبت سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کی طاقت دیکھ کر دشمن سکتے میں آگیا ہے۔

بیگیڈئیر حمید رضا رحمت پور نے کردستان کے شہر سنندج میں مسلح افواج کی پریڈ کے دوران کہا کہ مسلح افواج پوری طرح آمادہ ہیں اور اگر ملکی سرحدوں پر جارحیت کی گئی تو فوری جواب دیا جائے گا۔

بریگیڈئیر حسین محمد شفیعی نے کہا کہ ہر ہدف کو نشانہ بنانے کے لئے ہمارا ایک گولہ کافی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button