سعودی عرب

سعودی عرب میں پاکستانی عمرہ زائرین کی گاڑی کو خوفناک حادثہ ، 9 جاں بحق

شیعیت نیوز: سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں 9 پاکستانیوں جاں بحق ہوگئے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہریوں کی گاڑی کو خوفناک حادثہ عمرہ ادائیگی کے بعد ریاض واپس جاتے وقت پیش آیا۔

اطلاع ہے کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق پنجاب کے علاقے اسلام نگر اور ننکانہ صاحب سے تھا اور وہ وزٹ ویزا پر سعودی عرب گئے تھے۔

مرنے والوں کی شناخت ذوالفقار علی، شہباز علی، امہ عمارہ (اہلیہ شہباز علی)، عماریا بی بی، حرم فاطمہ، محمد داؤد، تحریم فاطمہ اور حریم فاطمہ کے ناموں سے ہوئی۔

مرنے والوں کا تعلق دو خاندانوں سے تھا، جن میں اہلیہ، بیٹیاں اور بیٹا بھی شامل ہے۔

حادثے میں 4 پاکستانی شہری زخمی ہوئے جن کی شناخت محمد طیب، عبد الہادی، محمد شہباز اور عبد الوہاب کے ناموں سے ہوئی۔ ابتدائی طور پر حادثے کی حتمی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

یہ بھی پڑھیں : تہران۔ریاض معاہدہ ایک دلیرانہ اقدام تھا، شیخ نعیم قاسم

دوسری جانب اسرائیل کے وزیر خارجہ ایلی کوہن نے مستقبل میں سعودی عرب کے دورے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا دورہ ٹیبل پر ہے، ابھی تاریخ طے نہیں ہوئی۔

اسرائیلی فوجی ریڈیو سے گفتگو میں ایلی کوہن کا کہنا تھا کہ امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں سعودیہ اسرائیل تعلقات پر بات ہوئی تھی۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کا دشمن یقینی طور پر اسرائیل نہیں ایران ہے، تاہم سعودیہ ایران تعلقات میں پیش رفت اسرائیل کے لیے خوش آئند ہوسکتی ہے۔

سعودیہ ایران تعلقات، سعودی عرب کے اسرائیل کے قریب آنے کا باعث بن سکتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ رواں برس ایک اور عرب ملک اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لائے گا۔

رواں ہفتے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے بھی سعودیہ اسرائیل تعلقات کو عرب اسرائیل تنازع کے خاتمے کی طرف بڑا قدم قرار دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button