رہنما جے یوآئی (ف)و فاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کا دنیا سے جاتے جاتے بھی شرمناک اقدام

19 اپریل, 2023 20:51

شیعیت نیوز: جمعیت علمائے اسلام (ف)کا ایک شرمناک اقدام سامنے آگیا۔ جے یو آئی کے مرحوم وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے دنیا سے جاتے جاتےگزشتہ 38 سالوں سے جاری فیصل مسجد اسلام آباد میں قومی محفل شبینہ کو پہلی بار منسوخ کر وادیا۔

جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر محمد یونس دانش نے کہا ہے کہ گزشتہ 38 سالوں سے جاری فیصل مسجد اسلام آباد میں ہونے والی قومی محفل شبینہ قیام الیل کو پہلی مرتبہ وزرات مذہبی امور نے 24 گھنٹے قبل ہنگامی طور پر منسوخ کر دیا، جس نے قرآن سے محبت کرنے والوں کو سخت تکلیف پہنچائی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں ڈاکٹر یونس دانش نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس ایام میں وزارت مذہبی امور نے قومی محفل شبینہ قیام الیل منسوخ کرکے قوم کو مایوس کیا ہے اور ملک بھر سے اس محفل شبینہ مین شرکت کرنے والے حفاظ کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس سے ادارے کی قرآن سے محبت کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مختص کئے جانے والے فنڈز کی انکواری کرائی جائے اور وزارت میں جاری خردوبرد کو بے نقاب کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: صاحبِ ثروت افراد کا فطرانہ اور زکوٰۃ سے سفید پوش طبقہ کی مالی امداد کرنا خوشنودی خدا کا باعث ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

ڈاکٹر یونس دانش نے کہا کہ مفتی عبدالشکور مرحوم کے دورِ وزارت میں اس ادارے نے مذہبی تعصب کو بڑے پیمانے پر ہوا دی اور عصبیت اور فرقہ واریت کی بنیادی پر ادارے کی ساکھ کو سخت نقصان پہنچایا، وفاقی سیکریٹری مذہبی امور اس سارے کھیل میں مکمل طور پر ملوث ہیں، ایسے کرپٹ، بدعنوان اور خائن افسران کے خلاف انٹی کرپشن اور ایف آئی اے کو فوری کارروائی کرنا چاہئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا وزیراعظم شہباز شریف قومی محفل شبینہ قیام الیل کی منسوخی کا نوٹس لیں اور اس میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں۔

 

1:21 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top