صاحبِ ثروت افراد کا فطرانہ اور زکوٰۃ سے سفید پوش طبقہ کی مالی امداد کرنا خوشنودی خدا کا باعث ہے، علامہ راجہ ناصر عباس
ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کے حالیہ معاشی بحران میں عید کی خوشیوں میں مستحقین اور پریشان حال بھائیوں کا بطور خاص خیال رکھیں یہ ہم سب کا بطور مسلمان اور بحیثیت پاکستانی اخلاقی فریضہ ہے

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں مستحقین اور ضرورت مندوں کی دادرسی کرنا افضل ترین اعمال میں سے ایک ہے۔پاکستان کے غریب عوام معاشی بدحالی کا شکار ہیں ایسے میں صاحبِ ثروت افراد اسلامی اصولوں کے مطابق فطرانہ اور زکواۃ سے سفید پوش طبقہ کی مالی امداد کرکے خدا کی خوشنودی حاصل کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نااہلی کی انتہا، سی ٹی ڈی شاعر اہل بیتؑ شہید محسن نقوی قتل کیس کا ریکارڈ تلاش کرنے میں ناکام
ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کے حالیہ معاشی بحران میں عید کی خوشیوں میں مستحقین اور پریشان حال بھائیوں کا بطور خاص خیال رکھیں یہ ہم سب کا بطور مسلمان اور بحیثیت پاکستانی اخلاقی فریضہ ہے۔لہذاٰمعاشرے کے محروم طبقات کا احساس کرتے ہوئے مستحقین کی داد رسی سے انہیں بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ہم عید کی خوشیاں وارثانِ شہداء اور غازیوں کے ساتھ مناکر ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
انہوں نے مزید کہا کہ ماہِ رمضان المبارک رب کریم کی طرف سے امت مسلمہ کے لیے خصوصی انعام ہے۔ہمیں نیک اعمال کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا شکر بجا لانا چاہئیے۔ماہِ صیام کی نیک ساعتوں میں اپنے نادار عزیز و اقربا اور ضرورت مندوں اور مستحقین کی داد رسی سے ذات کریم کا قرب حاصل کیا جا سکتا ہے۔