نااہلی کی انتہا، سی ٹی ڈی شاعر اہل بیتؑ شہید محسن نقوی قتل کیس کا ریکارڈ تلاش کرنے میں ناکام
شیعیت نیوز: نااہلی کی انتہا، سی ٹی ڈی شاعر اہل بیتؑ شہید محسن نقوی قتل کیس کا ریکارڈ تلاش کرنے میں ناکام۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ سی ٹی ڈی افسران مقدمے کا ریکارڈ تلاش کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ حساس مقدمے کا ریکارڈ گم ہونے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم عید کی خوشیاں وارثانِ شہداء اور غازیوں کے ساتھ مناکر ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
عدالت نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے غفلت کے مرتکب افسران کیخلاف اندراج مقدمہ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی اور مزید سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔ سی ٹی ڈی افسر نے پیش ہو کر کہا کہ تھانہ اقبال ٹاؤن سے کیس کی کاپیاں لے کر مقدمہ کا نیا ریکارڈ مرتب کیا جا رہا، آئندہ سماعت پر مقدمے کا نیا تیار کردہ ریکارڈ پیش کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کچے میں آپریشن 5 دہشتگردوں میں سے 2 کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگرد تھے، آئی جی پنجاب
ملزم اجمل عرف اکرم لاہوری نے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ ملزم نے 1996 میں نامور شاعر محسن نقوی کو شہید کر دیا تھا۔ تھانہ اقبال ٹاؤن نے ملزم اجمل عرف اکرم لاہوری کیخلاف 1996 میں مقدمہ درج کیا۔ محسن نقوی قتل کیس کی تفتیش سی ٹی ڈی افسران نے کی تھی۔







