کچے میں آپریشن 5 دہشتگردوں میں سے 2 کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگرد تھے، آئی جی پنجاب
شیعیت نیوز:آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انکشاف کیا ہے کہ کچے میں مارے گئے 5 دہشتگردوں میں سے 2 کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگرد تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ کچے کا آپریشن نیشنل سکیورٹی کونسل کا فیصلہ ہے، پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہر حد تک جائیں گے۔ سندھ اور پنجاب کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کےخلاف پولیس آپریشن 10 ویں روز بھی جاری رہا۔
یہ بھی پڑھیں: زکوٰة فطرہ، فی کس تین کلو جنس یا اسکی مقامی قیمت ادا کی جائے، علامہ ساجدعلی نقوی
مزید چار کارندے گرفتار، تین ڈاکو ہلاک ہو گئے، گرفتاریوں کی تعداد 18 ہوگئی۔ پولیس دستوں کی پیش قدمی جاری، پولیس کو جزیرہ نما ٹھکانے پر پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ ڈی پی او رحیم یارخان رضوان عمر گوندل کے مطابق آپریشن کے دوران کوکانی گینگ کے 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔







