سکردو، رہنما ایم ڈبلیوایم ،وزیر زراعت کاظم میثم نے بجلی کی ذاتی سپیشل لائن لینے سے انکار کر دیا
شیعیت نیوز: گلگت بلتستان کے وزیر زراعت کاظم میثم نے بجلی کی سپیشل لائن لینے سے انکار کر دیا۔ اس سے پہلے بھی وہ سپیشل لائن لینے سے انکار کر چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کو جو بجلی مل رہی ہے وہ مجھے بھی ملے۔ میں نے پہلے بھی سپیشل لائن لینے معذرت کی ہے اب بھی معذرت کروں گا، جو بجلی دستیاب ہے وہ عوام میں بلاتفریق تقسیم کی جائے۔ میں عوام سے برتر نہیں ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: کچے میں آپریشن 5 دہشتگردوں میں سے 2 کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگرد تھے، آئی جی پنجاب
بجلی کے بڑے منصوبے وفاقی حکومت کی ایما پر ڈراپ کئے جا رہے ہیں۔ شغرتھنگ پاور پراجیکٹ کو ایکنک سے واپس کرنا اس کی واضح دلیل ہے۔ ہم عوامی حقوق کیلئے ہر فورم پر لڑ رہے ہیں کہیں کوئی کمزوری نہیں دکھائیں گے۔







