زکوٰة فطرہ، فی کس تین کلو جنس یا اسکی مقامی قیمت ادا کی جائے، علامہ ساجدعلی نقوی

19 اپریل, 2023 19:43

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے زکوٰة فطرہ کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ شریعت کے مطابق ہر شخص پر فطرہ واجب ہے، جو عید الفطر کی رات غروب آفتاب کے وقت بالغ، عاقل، اپنے حواس رکھتا ہو اور فقیر نہ ہو تو ضروری ہے کہ وہ اپنا اور ان تمام افراد کا جو اس کے زیر کفالت ہوں فی کس تین کلو ان غذاؤں میں سے جو اس کے شہر یا علاقے میں استعمال ہوتی ہوں، مثلاً گندم، جو، چاول، مکئی، کھجور، کشمش وغیرہ یا اس کی عمومی رائج قیمت مستحق شخص کو دے، عید الفطر کی رات غروب آفتاب سے پہلے آنے والے مہمان کا فطرہ بھی صاحب خانہ پر واجب ہے جبکہ غروب آفتاب کے بعد آنے والے مہمان کا فطرہ صاحب خانہ پر واجب نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ عدنان کو کچھ ہوا تو صیہونی حکومت کو اس کا انجام بھگتنا پڑے گا، خالد البطش

انہوں نے کہا کہ زکوٰة فطرہ کا استحقاق وہ شخص رکھتا ہے جس کے پاس اپنے اور اپنے اہل و عیال کے لئے سال بھر کے اخراجات نہ ہوں اور اس کا کوئی ذریعہ آمدن بھی نہ ہو، جس کے ذریعے وہ اپنے اہل و عیال کا سال بھر خرچہ پورا کر سکے جبکہ خود مستحق شخص پر فطرہ کی ادائیگی واجب نہیں ہے، نیز فطرہ کے مستحق وہی افراد ہیں جو زکوٰة کے مستحق ہیں (البتہ فطرہ دینے کے لئے ترجیح غریب ترین رشتہ دار یا اپنے شہر والوں کو دی جائے)۔

1:18 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top