الشیخ جراح محلے میں فلسطینی نوجوان کی فائرنگ سے دو صہیونی زخمی
شیعیت نیوز: مقبوضہ بیت المقدس کے الشیخ جراح محلے میں منگل کے روز ایک فلسطینی نوجوان نے فائرنگ کرکے دو یہودی آباد کار زخمی کردیے اور خود بہ حفاظت وہاں سے فرار ہوگیا۔
اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے الشیخ جراح محلے میں قبر شمعون کے قریب ایک غیرمعمولی واقعے میں فائرنگ کے واقعے میں دو یہودی آباد کار زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے ایمبولینسوں کے ذریعے ہستال منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کا چھاپہ، تشدد سے 8 فلسطینی زخمی، دسیوں گرفتار
عبرانی ٹی وی چینل 13 نے رپورٹ میں کہا ہے کہ الشیخ جراح محلے میں فائرنگ سے دو یہودی آباد کاروں کو درمیانے درجے کے زخم آئے۔
رپورٹ کے مطابق، یہ فلسطینی نوجوان اس واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب رہا ۔ صیہونی سیکورٹی فورس اب تک اس مجاہد کا پتہ لگانے اور گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے علاقے کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے ۔ صیہونی ذرائع ابلاغ نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صہیونی حکومت تاریخ کی کمزور ترین پوزیشن پر کھڑی ہے، ترجمان وزارت خارجہ ایران
ٹی وی چینل 12 کے مطابق حملہ آور ایک کار پرآیا اور اس نے راہ گیروں پر فائرنگ کی اور اس کے بعد وہاں سے نکل گیا۔ زخمی ہونے والے دونوں آباد کاروں کو ہستال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ تل ابیب فلسطینیوں کے استقامت کو جتنا بھی دبانے کی کوشش کر رہا ہے، اتنا ہی فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں شدت آتی جا رہی ہے۔ فلسطینی مجاہدوں کی جوابی کارروائیوں نے جو اب مسلحانہ شکل اختیار کرچکی ہیں، صیہونیوں کی نیندیں حرام کر کے رکھ دی ہیں۔







