مقبوضہ فلسطین

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کا چھاپہ، تشدد سے 8 فلسطینی زخمی، دسیوں گرفتار

شیعیت نیوز: فلسطین کے علاقے مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے منگل کے روز چھاپہ مار اور 8 نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ تین شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور خفیہ یونٹ کے اہلکاروں کے بہیمانہ تشدد سے زخمی ہونے والے چھ فلسطینیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے۔ ان میں سے بعض شدید زخمی ہیں۔ جب کہ دو زخمیوں کو ابن سینا ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

طبی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 68 سالہ ایک خاتون بھی شامل ہیں جنہیں گولیاں مار کر زخمی کردیا تھا۔ بزرگ خاتون کے ہاتھ میں گولی لگی۔

کل منگل صبح سویرے اسرائیلی قابض فوج نے مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں چھاپوں کی مہم کے دوران متعدد شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

الخلیل میں اسرائیلی فوج نے رہائی پانے والے بیس سالہ قیدی دیار ایوان الصلیبی،18 سالہ وسیم نبیل بحر اور 14 سالہ بچے وسیم محمد الشقدام کو بیت امر کے متعدد مقامات پر گھر گھر تلاشی کی کارروائی میں گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : نیا عالمی اور علاقائی نظم آزاد اقوام کے حق میں قائم ہو رہا ہے، آیت اللہ رئیسی

چھاپے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فوج کی جانب سے آنسو گیس کے گولے داغے جانے سے متعدد شہریوں کا دم گھٹ گیا

بیت لحم میں قابض فوج نے سخت حفاظتی اقدامات میں شہر کے مشرق میں واقع قصبہ زعترا پر دھاوا بول دیا۔

ادھر اریحا میں اسرائیلی قابض فوج نے41 سالہ عبدالقادر مشارقہ کو شہر کے شمال میں ایک فوجی چوکی کے قریب اس کی گاڑی روکنے کے بعد گرفتار کرلیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے انہیں شدید زدوکوب کیا، نابلس کے حوارہ کیمپ میں لے گئے اور انہیں گھنٹوں حراست میں رکھا، بعد ازاں انہیں رہا کر دیا گیا اور علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ادھر اسرائیلی فوج نے زخمیوں کے سرکاری ہسپتال لائے جانے کے موقعے پر جنین پناہ گزین کیمپ کی سکیورٹی بڑھا دی اورکیمپ کے اطراف میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ جنین کیمپ میں اسرائیلی قابض فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

درایں اثناء اسرائیلی قابض فوج نے جنین کیمپ کے محاصرے کے دوران تین فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ ان میں دو حقیقی بھائی احمد اور امجد جرادات شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج نے ان کی گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button