اہم ترین خبریںلبنان

اسرائیل صرف میزائل اور بندوق کی زبان سمجھتا ہے، شیخ نعیم قاسم

شیعیت نیوز: اتوار کے روز لبنان کی مقاومتی تحریک حزب‌ الله کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ جو بھی خطے کی صورت حال سے آگاہ رہتا ہے، وہ جان لے کہ یہ صورت حال تبدیل ہوچکی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار سبلین میں ’’مغربی کنارہ قدس کی ڈھال‘‘ کے نام سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کئی محاذوں پر اسرائیل مخالف سرگرمیوں میں مصروف ہے، یوف گیلنٹ

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ آج ہم فلسطین کو اس کی عوام کے حوالے کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔ اس وقت خطے کا رخ قدس، عوامی حکومت، مجاہد اور مقاوم عوام کی خود مختاری کی جانب ہے اس سلسلے میں عالمی استکبار کوئی بھی اقدام اٹھانے سے قاصر ہے۔

حزب اللہ کے نائب سربراہ نے کہا کہ اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے۔ کیونکہ لوہا ہی لوہے کا مقابلہ کرسکتا ہے۔

یاد رہے کہ دو ہفتے قبل صیہونی فوجیوں نے مسجد اقصیٰ میں فلسطینی معتکفین پر حملہ کر دیا تھا۔ صیہونیوں کی کوشش تھی کہ وہ فلسطینی معتکفین کو مسجد اقصیٰ سے باہر نکال دیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل مقاومت کے دسیوں ہزار میزائلوں کے نشانے پر ہے، زیاد النخالہ

اس حملے میں درجنوں افراد زخمی اور 400 فلسطینی گرفتار ہوئے۔ اس حملے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ جس کے بعد سعودی عرب، مصر، قطر اور اردن سمیت دیگر عرب ممالک سے اس مذموم کارروائی کی مذمت کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

دوسری جانب غزہ کی مقاومتی فورسز نے ان حملوں کے جواب میں صیہونی کالونیوں پر متعدد میزائل برسائے۔

عبرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ تقریباََ 20 کے قریب میزائل غزہ سے صیہونی بستیوں کی جانب برسائے گئے۔ جن میں سے ایک میزائل سدیروت کے کارخانے میں لگا۔ جس سے مالی نقصان کی اطلاع ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button