ایران کئی محاذوں پر اسرائیل مخالف سرگرمیوں میں مصروف ہے، یوف گیلنٹ

شیعیت نیوز: خطے میں ایران کی طاقت سے پریشان حال وزارت جنگ برائے غاصب صہیونی حکومت یوف گیلنٹ نے کہا ہے کہ تہران نے کئی محاذوں پر اسرائیل کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔
فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کے وزیر جنگ یوف گیلنٹ نے ایران کی علاقائی طاقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے کئی محاذوں پر اسرائیل کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔
یوف گیلنٹ نے اتوار کے روز کہا کہ صہیونی فوج تمام سرحدوں پر، سرحدوں کے پار اور یہاں تک کہ سرحدوں سے دور بھی خفیہ اور واضح کارروائیاں کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران شمالی محاذ میں، اپنی طاقت کو برقرار رکھنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
یہ بھی پڑھیں : روس چین اسٹریٹیجک تعلقات مرحلے میں داخل ہوگئے ، صدر پوتین
واضح رہے کہ یروشلم انسٹی ٹیوٹ فار سٹریٹیجک اسٹڈیز” نے اتوار کے روز اپنی ایک رپورٹ میں صہیونی غاصب حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی عدالتی اصلاحات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل کو باہر سے بکھرے ہوئے ایک معاشرے کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو کہ آہستہ آہستہ اپنی صلاحیتیں کھو رہا ہے۔
دوسری جانب غاصب صہیونی حکومت کی مشکلات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ انتہاپسند وزیر اعظم ایک مرتبہ پھر کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ صہیونی حکومت کی کابینہ کا ہنگامی اجلاس منگل کو منعقد ہوگا۔ عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق غاصب حکومت کو درپیش اندرونی بحرانی اور سیاسی کشیدہ صورت حال کی وجہ سے نیتن یاہو نے کابینہ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
صہیونی حکومتی ٹی وی چینل 13 نے بھی ان خبروں کی تصدیق کی ہے کہ صہیونی وزراء نے آج شام کو میٹنگ میں طے کی ہے کہ منگل کے دن کابینہ کا اجلاس بلایا جائے گا۔ چینل نے وزراء کی میٹنگ کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔